حدیقۃ الصالحین — Page 249
249 جمعہ اور اس کے آداب 253ـ عَن أَبي هُرَيْرَةَ، يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا (مسلم کتاب الجمعه باب فضل يوم الجمعة 1401) حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی کلم نے فرمایا بہترین دن جس پر سورج طلوع ہو اجمعہ کا دن ہے اس میں آدم پیدا کئے گئے اور اس میں جنت میں داخل کئے گئے اور اس (دن) میں جنت سے نکالے گئے۔254 عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فِيهِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِيهِ قُبِضَ ، وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ، فَأَكْثِرُوا عَلَى مِنَ الصَّلاةِ فِيهِ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَى (ابو داؤد کتاب تفريع ابواب الجمعة باب فضل يوم الجمعة وليلة الجمعة 1047) حضرت اوس بن اوس کہتے ہیں رسول اللہ صلی الی یم نے فرمایا تمہارے افضل ایام میں سے جمعہ کا دن ہے۔اس میں آدم پیدا کیے گئے اور اس میں ان کی وفات ہوئی اس میں (بگل) میں صور پھونکا جائے گا اور اس میں بے ہوشی ہو گی۔پس اس میں مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔-255 - عَن أبي سَعِيدٍ الْخُدْرِي، أَنَّ رَسُولَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ الْغُسْلُ يَوْمَ الجمعة واجب على كل محتلم (مسلم کتاب الجمعة باب وجوب غسل الجمعة على كل بالغ 1389) حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرناہر بالغ پر واجب ہے۔