حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 250 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 250

250 256 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُقْبَةَ بْنِ الْفَاكِهِ عَنْ جَدِهِ الْفَاكِهِ بْنِ سَعْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَيَوْمَ عَرَفَةٌ، وَيَوْمَ الْفِطْرِ، وَيَوْمَ النَّحْرِ (مسند احمد بن حنبل، مسند المدنيين ، حديث الفاكه بن سعد 16840) حضرت فاکہ جو رسول اللہ صلی الل ظلم کے صحابی تھے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صل اللی کم جمعہ کے دن، عرفہ کے دن (یعنی نو ذی الحجہ کو )، عید الفطر اور عید الاضحی کے دن نہایا کرتے تھے۔257- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي جُمْعَةٍ مِنَ الْجَمْعِ مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللهُ لَكُمْ عِيدًا ، فَاغْتَسِلُوا ، وَعَلَيْكُمْ بِالسَّوَاكِ (المعجم الصغير للطبرانى ، باب الحاء ، من اسمه الحسن جلد 1 صفحه 129) الله سة حضرت ابوھریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیہ نام ایک جمعہ کے خطبہ ) میں فرمایا اے مسلمانو کے گرو ہو !اس دن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عید بنایا ہے (اس روز) نہایا کرو اور مسواک کیا کرو۔258۔عن عامر بن لدين الْأَشْعَرِي رَضِي اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول إِن يَوْم الْجُمُعَة عيدكم فَلَا تَصُومُوا إِلَّا أَن تَصُومُوا قبله أو بعده (الترغيب والترهيب للمنذرى، كتاب الصوم الترغيب فى صوم الاربعاء والخميس و الجمعة۔۔۔۔۔۔1522) حضرت عامر بن لدین اشعری بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی للی نیلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جمعہ کا دن تمہارے لیے عید ہے۔اس لیے صرف اس دن کو مخصوص کر کے ) روزہ نہ رکھا کر وسوائے اس کے کہ جمعہ کے ساتھ اس کا پہلا یا بعد کا ( دن) ملالو۔( یعنی جمعرات اور جمعہ یا جمعہ ہفتہ دو دن ملا کر روزہ رکھو)۔