حدیقۃ الصالحین — Page 248
248 حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اذان اور اقامت کے درمیان کی دعا رد نہیں ہوتی۔251- عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينٍ يَسْمَعُ النَّدَاءَ اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحَمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ، حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ (بخاری کتاب الاذان باب ما جاء فى الدعاء عند النداء (614) حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اذان سننے کے وقت یہ دعا کی کہ اے اللہ ! جو اس دعوۃ تائمہ اور اس قائم ہونے والی نماز کا رب ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر قسم کی کامیابی کا ذریعہ عطا فرما اور ہر طرح کی برتری عطا فرما اور انہیں مقام محمود پر پہنچا، جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے تو قیامت کے دن میری شفاعت اس کے لئے واجب ہو گئی۔252 عن ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ قَالَ تَحَدَّثْتُ أَنَا وَالْقَاسِمُ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْها۔۔۔۔۔إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا هُوَ يُدَافِعُهُ الأخيقان (مسلم کتاب المساجد و مواضع الصلاة باب كراهة الصلاة بحضرة الطعام 861) ابنِ ابی عتیق بیان کرتے ہیں کہ میں اور قاسم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس باتیں کر رہے تھے۔حضرت عائشہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی ا لنی کیم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں ہے۔اور نہ (اس وقت) جب دونا پاک چیزیں اسے روک رہی ہوں۔