حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 171 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 171

171 حضرت ابو حنیفہ بیان کرتے ہیں کہ میں 80 ھ میں پیدا ہوا اور میں نے اپنے والد کے ساتھ 96ھ میں حج کیا اور میری عمر اس وقت 16 سال تھی۔ایک دفعہ میں مسجد حرام میں داخل ہوا تو لوگوں کا ایک بڑا مجمع دیکھا۔میں نے اپنے والد سے پوچھا یہ لوگ کس کے گرد اکٹھے ہیں۔میرے والد نے بتایا کہ یہ حلقہ نبی صلی علیم کے صحابی حضرت عبد اللہ بن حارث کا ہے۔یہ سن کر میں ان کی طرف بڑھا تو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا جو شخص اپنے اندر تفقہ فی الدین پیدا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے تمام کاموں کا خود متکفل ہو جاتا ہے اور اس کے لئے ایسی ایسی جگہوں سے رزق کے سامان مہیا کرتا ہے کہ جس کا اسے وہم و گمان بھی نہیں ہو تا۔132- عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ على كُلِّ مُسْلِمٍ، وَوَاضِعُ الْعِلْمِ عِندَ غَيْرِ أَهْلِهِ تنقلب الخنازير الجوهر واللولو والذهب ابن ماجه ، افتتاح الكتاب ، باب فضل العلماء والحث على طلب العلم (224) حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الیم نے فرمایا علم طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور علم کو نااہل کے سامنے پیش کرنے والا سوروں کے گلے میں جو اہر ، موتی اور سونے کا ہار ڈالنے والے کی طرح ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ (مسند ابی حنیفه کتاب العلم باب بیان فريضة العلم (32) حضرت ابوھریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا علم طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔133۔عَن ابْن عَبَّاس قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الجَنَّةِ فَارْتَعُوا قَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا رِيَاضُ الجَنَّةِ؟ قَالَ فَجَالِسُ العلم (الترغيب والترهيب للمنذرى ، كتاب العلم باب الترغيب فى مجالسة العلماء (161)