حدیقۃ الصالحین — Page 172
172 حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم جنت کے باغوں میں سے گزرو تو خوب چرو۔صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! ریاض الجنہ سے کیا مراد ہے ؟ آپ کے فرما یا مجالس علمی۔134- عَن أبي هُرَيْرَة قَالَ قَالَ رَسُول الله صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسلم تعَلَّمُوا الْعَلَمَ وتعلموا للعلم السكينة والوقار وتواضعوا لمن تَعَلَّمُونَ مِنْهُ (الترغيب و الترهيب للمنذري ، كتاب العلم الترغيب في العلم وطلبه وتعلمه ، باب الترغيب في إكرام العلماء وإجلالهم (172) نے حضرت ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرو۔علم حاصل کرنے کے لئے وقار اور سکینت کو اپناؤ۔اور جس سے علم سیکھو اس کی تعظیم و تکریم کرو اور ادب سے پیش آؤ۔135- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ أَنْ يَتَعَلَّمَ الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ عِلْمًا ثُمَّ يُعَلِّمَهُ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ ابن ماجه ، افتتاح الكتاب ، باب ثواب معلم الناس الخير (243) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی علیم نے فرمایا سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ ایک مسلمان شخص علم سیکھے اور پھر وہ اسے اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے۔136- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَلِمَةُ الْحِكْمَةُ ضَالَّةٌ الْمُؤْمِنِ، حَيْها وَجَدَهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِها ابن ماجه ، کتاب الزهد باب الحكمة 4169)