حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 170 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 170

170 حضرت ابن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو تر و تازہ اور خوشحال رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور آگے اسی طرح اسے پہنچایا جس طرح اس نے سنا تھا۔کیونکہ بہت سے ایسے لوگ جن کو بات پہنچائی گئی ہے ، سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے اور سمجھ سے کام لینے والے ہوتے ہیں۔130ـ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ قَالَ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ، خَطِيبًا يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقَهُهُ فِي الدِّينِ، وَإِنَّمَا أَنَا قَاسِم وَاللَّهُ يُعْطِي، وَلَنْ تَزَالَ هَذِهِ الأُمَّةُ قَائِمَةً عَلَى أَمْرِ اللَّهِ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ، حَتَّى يأتي أمر الله (بخاری کتاب العلم باب من يريد الله به خيرا يفقه في الدين (71) حمید بن عبد الرحمن نے کہا میں نے حضرت معاویہ کو تقریر کرتے سنا وہ کہتے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔آپ فرماتے تھے اللہ جس شخص کی بہتری چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ دے دیتا ہے اور میں تو صرف تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ ہی دیتا ہے اور ہمیشہ یہ امت اللہ کے حکم پر قائم رہے گی۔اس کے مخالف اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا امر آجائے۔131۔قال ابوحنیفه وُلِدتُ سَنَةَ ثَمَانِينَ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي سَنَةَ سِثٍ وَتِسْعِينَ، وَأَنَا ابْنُ سِتَ عَشْرَةَ سَنَةً، فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ ، وَرَأَيْتُ حَلْقَةً عَظِيمَةً ، فَقُلْتُ لِأَبِي حَلَقَةُ مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالَ حَلَقَةُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءِ الزبيدى صَاحِبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَقَدَّمُتُ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ مَنْ تَفَقَهَ في دِينِ اللهِ كَفَاهُ اللهُ تعالى مُهمَّهُ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (مسند ابی حنیفه (امام اعظم) کتاب العلم باب بيان فضيلة التفقة روايت نمبر (33)