حدیقۃ الصالحین — Page 141
141 میرے بندہ نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے اور گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر پکڑتا بھی ہے۔پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا اور عرض کیا کہ اے میرے رب! مجھے میرا گناہ بخش دے۔اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے بندہ نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا بھی ہے اور گناہ پر پکڑ بھی کرتا ہے۔پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا اور کہا اے میرے رب ! مجھے میرا گناہ بخش دے۔اللہ نے فرمایا میرے بندہ نے گناہ کیا اور وہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے۔(تو فرمایا) تو جو چاہے کر میں نے تجھے بخش دیا۔سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةً، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ عَبْدًا أَصَابَ ذَنْبًا - وَرُبَّمَا قَالَ أَذْنَبَ ذَنْبًا - فَقَالَ رَبِ أَذْنَبْتُ - وَرُبَّمَا قَالَ أَصَبْتُ - فَاغْفِرْ لِي، فَقَالَ رَبُّهُ أَعَلِمَ عَبْدِى أَنَّ لَهُ رَبِّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي، ثُمَّ مَكَتَ مَا شَاءَ اللهُ ثُمَّ أَصَابَ ذَنْبًا، أَوْ أَذْنَبَ ذَنْبًا ، فَقَالَ رَبِّ أَذْنَبْتُ - أَوْ أَصَبْتُ - آخَرَ، فَاغْفِرْهُ فَقَالَ أَعَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي، ثُمَّ مَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا، وَرُبَّمَا قَالَ أَصَابَ ذَنْبًا ، قَالَ قَالَ رَبِّ أَصَبْتُ - أَوْ أَذْنَبْتُ - آخَرَ، فَاغْفِرْهُ لِي، فَقَالَ أَعَلِمَ عَبْدِى أَنَّ لَهُ رَبِّ يَغْفِرُ الذُّنْبَ وَيَأْخُذُ بِهِ ؟ غَفَرْتُ لِعَبْدِي ثَلَاثًا، فَلْيَعْمَلْ مَا شَاءَ (بخاری کتاب التوحید باب قول الله تعالى يريدون أن يبدلوا كلام الله 7507) حضرت ابو ہریر کا بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی الی تم سے سنا آپ نے فرمایا ایک بندے نے گناہ کیا اور کبھی حضرت ابوہریرہ نے بجائے أَذْنَبْتُ کے أَصَبْتُ کہا تھا۔پردہ پوشی فرما کر در گزر فرمایا اس کے رب نے کہا کیا میرے بندے کو علم ہو چکا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشا ہے اور گناہ پر پکڑتا بھی ہے۔میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔پھر جتنی دیر اللہ نے چاہا وہ ٹھہرا رہا۔پھر ایک اور گناہ کیا۔تو کہنے لگا۔اے میرے رب میں نے ایک اور گناہ کیا ہے پر وہ پوشی فرماتے ہوئے اس سے در گزر فرما۔تو پر ور دگار نے پھر فرمایا کیا میرے