حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 108 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 108

108 اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت 69 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْ تُضِلَّنِي، أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، وَالْجِنَّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ مسلم کتاب الذكر والدعاء باب التعوذ من شر ما عمل و من شر مالم يعمل 4880) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ ہم کہا کرتے تھے اے اللہ ! میں تیری فرمانبر داری اختیار کرتا ہوں اور میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔اور میں تجھ پر توکل کرتا ہوں۔اور میں تیری طرف جھکتا ہوں۔تیری مدد سے ہی میں مقابلہ کرتا ہوں۔اے اللہ ! میں تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں۔تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔کہ وہ مجھے گمراہ قرار دے۔تو ہی زندہ ہے جس پر کبھی موت نہیں آئے گی جبکہ جن وانس مر جائیں گے۔70 ـ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مِنْ دُعَاءِ دَاوُدَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبّكَ، وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ، وَالعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي، وَمِنَ المَاءِ البَارِدِ قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَ دَاوُدَ يُحَدِّثُ عَنْهُ قَالَ كَانَ أَعْبَدَ البَشَرِ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء فى عقد التسبيح باليد (3490) حضرت ابو دردا فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہے " اے اللہ میں تجھ سے تیری اور ہر اس شخص کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔اور ہر وہ عمل جو مجھے تیری محبت تک پہنچائے۔اے اللہ میرے لئے اپنی محبت کو میری جان ومال ، اہل وعیال اور ٹھنڈے پانی