ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 265
۲۶۵ ظہار سے کس قسم کے افعال حرام ہوتے ہیں اس امر پر سب کا اتفاق ہے کہ ظہار کرنے والے پر مجامعت حرام ہو جاتی ہے۔لیکن مجامعت کے علاوہ دیگر ذرائع لذت کے متعلق اختلاف ہے امام مالک کے نزدیک مجامعت اور دیگر تمام ذرائع لذت حرام ہو جاتے ہیں۔مثلاً بوسہ لینا۔مکس کرنا۔شہوت کی نظر سے اس کی طرف دیکھتا۔البتہ وہ اس کے ہاتھ۔پاؤں اور چہرے کو شہوت کی نظر سے دیکھ سکتا ہے۔امام ابو حنیفہ کا بھی یہی مذہب ہے لیکن ان کے نزدیک صرف شرمگاہ کو دیکھنا مکروہ ہے۔دیگر تمام اعضاء کو شہوت کی نظر سے دیکھ سکتا ہے۔امام شافعی کے نزدیک مجامعت کے علاوہ دیگر تمام ذرائع لذت کا حصول جائز ہے۔یہی مذہب امام احمد اور ثوری کا ہے۔امام مالک کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسًا اس سے معلوم ہوا کہ کفارہ ادا کرنے سے قبل مس کرنا منع ہے کیونکہ کس کا لفظ عام ہے اور یہ مباشرت اور دیگر تمام ذرائع لذت کے لئے استعمال ہوتا ہے کیونکہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے متعلق یہ قسم کھائے کہ وہ اس سے مس نہیں کرے گا تو وہ اس پر حرام ہو جاتی ہے لہذا یہ معلوم ہوا کہ مس طلاق کے الفاظ کے قائمقام ہے۔امام شافعی کی دلیل یہ ہے کہ کس کا لفظ اس جگہ مجامعت سے کنایہ ہے اس لئے مجامعت کے علاوہ دیگر معنوں میں استعمال نہیں ہوگا کیونکہ یہ لفظ یا تو جماع کے لئے استعمال ہوگا اور یا جماع کے علاوہ ظاہری مس پر۔چونکہ جماع کے معنوں میں اس کا استعمال مجازی ہے اور ہاتھ لگانے کے معنوں میں حقیقی اور فقہاء نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ آیت قرآنی میں مکس کے معنی جماع کے ہیں۔