ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 264 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 264

= ۲۶۴ يَمْلِكُ وَلَا عِشقَ إِلَّا فِيْمَا يَمْلِكُ وَلَا بَيْعَ الَّا فِيمَا يَمْلِكُ وَلا وقاءَ بِنَذَرٍ إِلَّا فِيْمَا يَمْلِكُ۔جیسا کہ اوپر بیان ہوچکا ہے اس باب میں یہ بھی اختلاف کیا گیا ہے کہ کیا۔۔۔۔عورت بھی مرد سے ظہار کر سکتی ہے یا نہیں ؟ مثلاً اپنے خاوند کو یہ کہے کہ تمہاری شرمگاہ میرے باپ کی شرمگاہ کی طرح ہے۔تو کیا اس قسم کا ظہار صحیح ہوگا یا۔نہیں ؟ علماء کے اس بارہ میں تین اقوال بیان ہوئے ہیں :- مشہور قول یہ ہے کہ عورت کی طرف سے ظہار صحیح نہیں ہوتا۔یہ امام مالک اور شافعی" کا قول ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ عورت پر کفارہ قسم لازم آتا ہے۔تیسرا قول یہ ہے کہ یہ ظہار صحیح ہے اور عورت پر ظہار کا کفارہ لازم ہے۔جمہور کی دلیل یہ ہے کہ ظہار طلاق کے مشاہد ہے پس جس طرح عورت کو طلاق کا اختیار نہیں ہے اسی طرح اسے ظہار کا بھی اختیار نہیں ہے جس نے عورت کے ظہار کو درست قرار دیا اس کے نزدیک ظہار قسم کے مشاہد ہے۔پس جس طرح عورت کی قسم صحیح ہوتی ہے اسی طرح اس کا ظہار بھی صحیح ہونا چاہیئے۔تیسرے گروہ کی دلیل یہ ہے کہ عورت کے اس قول سے نہ تو ظہار لازم آئیگا نہ عدم ظہار۔بلکہ اس کو اس قول سے کم از کم کفارہ ادا کرتا ہوگا۔اور وہ کفارہ قسم ہے۔ابن رشد کے نزدیک یہ قول ضعیف ہے۔که ترجمه :۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ طلاق صرف اس عورت کو ہوتی ہے جو اپنی زوجیت میں ہو۔اور آزادی صرف اس غلام کی صحیح ہے جو اپنی ملکیت میں ہو۔اور پہیے صرف اس چیز کی صحیح ہے جو اپنی ملک میں ہو اور نذر صرف اس چیز سے ادا ہو سکتی ہے جو اپنی ملک میں ہو۔د ترندی باب لاطلاق قبل النكاح )