ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 152
" IAY وہ طلاق دے۔اس حیض میں اسے رجوع پر مجبور کیا جائے گا۔کیونکہ حدیث کے الفاظ یہ ہیں :- قلْبُرَا جِعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن عمرہ کی مراجعت حیض میں ہوئی تھی اور اس کے مطابق ان کو حکم دیا گیا تھا۔اس امر کی تائید میں عقلی دلیل یہ دی گئی ہے کہ آپ نے اسے اسی حیض میں رجوع کرنے کا حکم اس لئے دیا تھا۔کہ اس پر عدت کا زمانہ کیا نہ ہو جائے۔کیونکہ جب وہ اسے حیض میں طلاق دے گا تو بالا جماع وہ حیض عدت کے زمانہ میں شامل نہ ہو گا۔پس اس حیض میں رجوع کرنے کا مطلب یہ ہوا کہ اس کے بعد جب وہ دوبارہ طلاق دے گا تو اس کی بیوی کو صرف ایک کامل عدت گزارنی ہوگی لیکن اگر وہ اس حیض میں رجوع نہ کرے بلکہ حیض کے بعد ظہر میں رجوع کرے تو رجوع سے قبل کا زمانہ بھی اسے عدت میں گزارنا پڑا۔اور پھر دوبارہ طلاق ملنے کے بعد بھی اسے کامل عدت گزارنی پڑے گی۔گویا اسے عدت کے لئے مسنون وقت سے زیادہ گزارنا پڑے گا۔پنداری کو ہذا مسنون طریق یہی ہے کہ اس کو پہلے حیض کے اندر ہی رجوع کرنے پر مجبور کیا جائے۔