ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 147 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 147

۱۴۷ (1) کیا طلاق سنت کے لئے یہ شرط ہے کہ عدت کے اندر دوسری طلاق نہ دے؟ (۲) کیا بیک وقت دی ہوئی تین طلاقیں بھی طلاق سقت میں شامل ہیں یا نہیں ؟ (۳) جس کو حیض میں طلاق دی گئی ہو اس کا کیا حکم ہے؟ طلاق کے بعد طلاق | امراول کے متعلق امام مالک اور امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب میں اختلاف ہے۔امام مالک کے نزدیک طلاقی سنت کے لئے ضروری ہے کہ عدت کے اندر دوسری طلاق نہ دے۔امام ابو حنیفہ کے نزدیک اگر ہر طہر میں الگ الگ تیری طلاقیں دے تو یہ طلاقی ست کہلا ئے گی۔بیک وقت تین طلاقیں امام مالک کا مذہب یہ ہے کہ بیک وقت تین طلاقیں دینا طلاق سنت نہیں کہلاتی لیکن امام شافعی کے نزدیک یہ بھی طلاق سنت ہے وجہ اختلاف | اس اختلاف کا سبب اللہ تعالیٰ کے ارشاد اور حدیث تقریری میں باہم بظاہر تعارض ہے۔امام مالک کے مسلک کے مطابق اللہ تعالٰی کا ارشاد تو آیت طلاق ہے جس میں تیسری طلاق طلاق بائن ہے۔روایت جس سے امام شافعی نے استدلال کیا ہے وہ یہ ہے کہ اَنَّ العَجْلَاتِي طَلَقَ زَوْجَهُ ثَلَانَّا بِحَضْرَةِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الفَرَاغِ مِنَ الْمُلَاعَنةِ له ه حدیث تقریر ی سے مراد وہ حدیث ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی قول یا فعل تو بیان نہ کیا گیا ہو لیکن یہ ذکر ہو کہ آپ کے سامنے فلاں شخص نے فلاں کام کیا یا فلاں بات کہی اور اسے آپ نے اس کام کے کرنے یا اس بات کے کہنے سے نہیں روکا۔در اصل عربی زبان ہیرا تقریر کے معنی بولنے کے نہیں ہوتے۔بلکہ کسی بات کو برقرار رکھنے کے ہوتے ہیں پیپس حدیث تقریری سے وہ حدیث مراد ہے میں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی صحابی کے فعل یا قول کو صحیح سمجھتے ہوئے اسے برقرار رکھا ہو۔اور اس پر اعتراض نہ فرمایا ہے کے ترجمہ : مجلانی نے اپنی بیوی کو لعان کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تین طلاقیں دیں۔داس روایت کو ترمذی کے سوا دیگر محدثین نے نقل کیا ہے بحوالہ منتقی جلد ۲ ۶۲)