ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد

by Other Authors

Page 120 of 341

ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 120

۱۲۰ نا فرمان نہ ہو۔نافرمان اور لونڈی کے متعلق اختلاف ہے۔جمہور کا مذہب یہ ہے کہ نا فرمان کے لئے نفقہ نہیں ہے۔ایک گروہ کا مذہب یہ ہے کہ نا فرمان کے لئے بھی نفقہ واجب ہے۔وجہ اختلاف اس اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عمومی ارشاد ہے اور دوسری طرف آپ کے اس ارشاد سے بظاہر اس عمومیت کے خلاف مقوم نکلتا ہے۔آپ کا عمومی ارشاد یہ ہے کہ : لَهُنَّ عَلَيْكُمْ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ اس حکم سے معلوم ہوا کہ فرمانبردار اور نا فرمان صورتیں نان و نفقہ کے حکم میں دونوں برابر ہیں۔اس کے مقابلہ میں اس ارشاد کا مفہوم یہ معلوم ہوتا ہے کہ نان و نفقہ حقوق زوجیت کے مقابلہ میں ہے۔جب نا فرمان عورت حقوق زوجیت ادا نہیں کرتی تو وہ نان و نفقہ کی بھی حقدار نہیں ہے لونڈی کے متعلق اصحاب مالک میں اختلاف ہے۔(1) ایک قول یہ ہے کہ لونڈی کے لئے بھی آزاد کی طرح نفقہ ہے۔اور مشہور قول ہے۔(۲) ایک قول یہ ہے کہ اس کے لئے کوئی نفقہ نہیں ہے۔كه (۳) ایک قول یہ ہے کہ اگر لونڈی اپنے خاوند کے پاس جاتی ہے تو اس کے لئے ا ترجمہ :۔اور تمہارے ذمہ حسب دستوران عورتوں کا کھانا اور پوشاک واجب ہے۔اس جگہ یہ یا د رکھنا چاہیئے۔کہ لونڈی اپنے آقا کے پاس رہتی ہے اور اپنے آقا کی اجازت سے خاوند کے پاس جاتی ہے یا خاوند اس کے آقا کی اجازت سے اس کے پاس آتا ہے۔گو یا گرلونڈی اپنے آقا کی اجازت سے خاوند کے پاس جائے گی تو خاوند پر اس کا نفقہ واجب ہوگا۔اور اگر خاوند اپنی بیوی کے آقا کی اجازت سے اس کے پاس آتا ہے تو اس صورت میں خاوند پر کوئی نفقہ نہیں ہے اس صورت میں اس کا نفقہ اس کے آئی پر ہے جس کی وہ خدمت کرتی ہے۔