ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 67
یہ کل چودہ موانع بنتے ہیں جن کے متعلق چودہ فصلوں کے ماتحت فردا فردا بحث کی جائے گی نبی تعلق وہ رشتے جو نسب کی وجہ سے حرام قرار دیئے گئے ہیں سات ہیں۔جن کا ذکر قرآن مجید میں کیا گیا ہے اور وہ یہ ہیں:۔(1) مائیں۔(۲) بیٹیاں۔(۳) بہنیں۔(۴) پھوپھیاں۔(ھ) خالائیں۔(4) بھتیجیاں (۷) بھانجیاں۔ماؤں میں نانیاں اور دادیاں بھی شامل ہیں۔اور بیٹیوں میں پوتیاں اور نواسیاں بھی شامل ہیں۔بہنوں میں حقیقی بہنوں کے علاوہ باپ کی طرف سے بہنیں اور ماں کی طرف سے بہنیں بھی شامل ہیں۔پھوپھلیوں میں دادا اور نانا کی بہنیں بھی شامل ہیں۔خالہ میں نانی اور دادی کی بہنیں بھی شامل ہیں۔بھتیجیوں میں باپ کی طرف سے بھائی اور ماں کی طرف سے بھائی کی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔اور بھانجیوں میں باپ کی طرف سے بہن اور ماں کی طرف سے بہن کی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔مصری رشتے چار ہیں :- صری تعلق دا، باپ کی بیویاں - آپکی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔ولا تَنْكِحُوا مَا نَكَعَ آبَاؤُكُمْ مِنَ النِّسَاءِ له لے اس جگہ اس سے مراد وہ رشتے ہیں جو نکاح کی وجہ سے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں نہ کہ نسب کی وجہ سے۔کے ترجمہ: اور ان عورتوں سے نکاح نہ کرو جن سے تمہارے باپ نکاح کر چکے ہیں۔(نسار یخ)