ھدایۃ المقتصد بامحاورہ اُردو ترجمہ بدایۃ المجتھد — Page 68
4A (۲) بیٹوں کی بیویاں۔اس کی دلیل اللہ تعالٰی کا یہ ارشاد ہے۔وَحَلَائِلُ ابْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَا بِكُمْ ل (۳) بیویوں کی مائیں۔اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔وأقهَاتُ نِسَائِكُمْ (ہی) بیویوں کی لڑکیاں۔اس کی اصل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔ور بائِبُكُمُ التِي فِي حُجُوْرِكُمْ مِّن نِسَائِكُمُ الَّتِي دَخَلْتُمْ بهن له مندرجہ بالا چار رشتوں میں سے دو رشتے تو ایسے ہیں جو صرف عقد نکاح سے ہی حرام ہو جاتے ہیں۔اور وہ باپ کی بیویاں اور بیٹوں کی بیویاں ہیں۔ایک رشتہ تعلقات زوجیت قائم کرنے کے بعد حرام ہوتا ہے اور وہ بیوی کی بیٹی ہے۔اس کے متعلق بھی دو مقامات میں اختلاف ہے۔اول - کیا حرمت کے لئے یہ ضروری ہے کہ بیوی کی بیٹی ماوند کی زیر تربیت ہو۔جیسا کہ الفاظ في حُجوَرِكُمْ سے ظاہر ہے ؟ دوم - کیا حرمت کے لئے یہ ضروری ہے کہ بیوی سے تعلقات زوجیت قائم کئے جائیں یا خارجی مباشرت سے بھی یہ حرمت واقع ہو جاتی ہے ؟ چوتھا رشتہ بیوی کی ماں کا ہے۔اس کے متعلق یہ اختلاف ہے۔کہ کیا بیوی سے نکاح کے ساتھ ہی اس کی ماں حرام ہو جاتی ہے یا اس کے لئے ہورہی سے مجامعت ضروری ہے۔اسی طرح اس ضمن میں یہ مسئلہ بھی زیر بحث آیا ہے۔کہ کیا کسی عورت سے زنا کی ترجمہ :۔اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری نسل سے ہیں۔دنسارع ۴) ترجمہ: اور تمہاری بیویوں کی مائیں۔ونسا ر ع ہی سے ترجمہ:۔اور تمہاری وہ سوتیلی لڑکیاں جو تمہاری ان بیویوں سے ہوں جن سے تم خلوت کر چکے ہو اور تمہارے گھروں میں پلتی ہیں تم پر وہ حرام کی گئی ہیں۔(نساء) کے خارجی مباشرت سے مراد اس جگہ میاں بیوی کے وہ تعلقات ہیں جن میں مجامعت بغیر صرف جسم کا جسم کے سے مراد ان من صرف ساتھ ملاپ ہو۔