گلشن احمد

by Other Authors

Page 73 of 84

گلشن احمد — Page 73

144 143 اور چیز کو۔اگر ترقی سے مفہوم وہ سارے کام لئے جائیں جو جائز نہیں تو ایسی ترقی کی راہ میں پردہ حائل ہے۔اسلام ایسی ترقی چاہتا ہی نہیں۔علم و عرفان میں ترقی گھر میں سکون و طمانیت میں ترقی۔بچوں کی صحیح تربیت میں ترقی ان سب باتوں میں پردہ مدد کرتا ہے۔ترقی تو اُمنگ اور جذبہ سے ہوتی ہے۔پردے اور بے پردگی سے نہیں۔بچی۔آپ نے بتایا تھا کہ بچے کی پیدائش کے ساتھ ہی ایک قسم کا پردہ شروع ہو جاتا ہے۔برقع پہنے کی کیا عمر ہوتی ہے؟ ماں۔بہت چھوٹی عمر میں سخت پردے میں بٹھا دینا صحت اور قد بڑھنے کے لحاظ سے درست نہیں۔جب لڑکی میں نسائیت پیدا ہونے لگے اُسے پردہ کروانا چاہیے۔بچہ۔کیا پردہ کے حکم میں زیادہ پابندیاں عورت پر ہیں؟ ماں۔جہاں تک پابندیوں کو سوال ہے دونوں کے لئے برابر ہیں۔گھر کا دائرہ عمل عورت کا ہے۔باہر کا دائرہ عمل مرد کا۔جب تک عورت اپنے دائرہ عمل میں رہے تو کھلی پھرے۔جب مردوں کے دائرہ عمل میں جائے تو پردہ کرے۔اسی طرح جب مرد اپنے دائرہ عمل میں رہے تو کھلا پھرے۔اور عورتوں کے دائرہ عمل میں جائے یعنی کسی کے گھر جائے تو اجازت لے کر جائے۔عورت پر تو اجازت لینے کی پابندی بھی نہیں وہ جب چاہے مردوں کے دائرہ عمل میں پردے کے ساتھ جاسکتی ہے جبکہ مرد کو دوسری عورت کے دائرہ عمل میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔بچی۔مخلوط تعلیم والے اداروں میں تعلیم پانے والی لڑکیوں کے لئے پردے کا کیا حکم ہے؟ ماں۔حضرت مصلح موعود نے اس سوال کا جواب ان الفاظ میں دیا۔کالج کی لڑکیاں پردہ کر کے بیٹھیں اور اگر پردہ کے بغیر نہیں پڑھ سکتیں تو نہ پڑھیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کون سی ایم اے تھیں۔66 قانونِ قدرت میں مرد اور عورت کے کاموں کی تقسیم میں بھی یہی حکمت ہو گی۔ماں۔آپ ٹھیک کہتے ہیں۔عورت پر گھر کی جنت کی حفاظت کی ذمہ داری ہے جبکہ مرد روزی کمانے کے لئے باہر نکلتے ہیں۔اس تقسیم کار میں خاتون سے زیادہ تر ایسے کاموں کی توقع ہے جو چادر اور چار دیواری میں ہوتے ہیں۔آپ کو ایک دلچسپ روایت سُنا ؤں۔" حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجلس میں صحابہ سے پوچھا کہ بتاؤ عورت کے لئے سب سے زیادہ بہتر کیا بات ہے۔صحابہ خاموش رہے۔میں نے گھبرا کر اپنی بیوی فاطمہ سے پوچھا کہ عورتوں کے لئے سب سے بہتر کیا بات ہے تو انہوں نے بتایا کہ نہ وہ غیر محرم مردوں کو دیکھیں نہ غیر محرم اُن کو دیکھیں۔“ میں نے حضرت فاطمۃ الزہرا کا جواب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلّم کی خدمت میں سُنا دیا آپ نے خوش ہو کر فرمایا۔فاطمہ میری لخت جگر ہے اس لئے وہ خوب سمجھتی ہے۔“ (دار قطنی) بچہ۔اگر پردہ اتنا ضروری اور مفید ہے تو بے پردگی کا رواج کب اور کہاں سے آیا؟ ماں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جب پردے کا حکم نازل ہوا اس پر سختی سے عمل شروع ہو گیا۔آپ کے بعد خلفائے کرام کے زمانے میں بھی