گلشن احمد

by Other Authors

Page 75 of 84

گلشن احمد — Page 75

148 147 چادر ہی ہے لیکن میں جانتا ہوں اور میرا نفس جانتا ہے اور آپ کا نفس بھی جانتا ہے کہ وہ چادر جو آج بے پردگی کے لئے استعمال کی جارہی ہے بہر حال اسلامی نہیں ہے۔اسلامی قدریں تو ڑی جا رہی ہیں اور ان کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی نسلوں کا کیا حال ہو گا ؟ ان کو پتہ نہیں کہ وہ ناچ گانوں میں مبتلا ہو جائیں گی اور بے حیائی میں ایسے قدم آگے بڑھا ئیں گی کہ نہیں روکی جاسکیں گی۔“ خطاب جلسہ سالانہ 1982) 1995ء میں جلسہ سالانہ لندن اور جرمنی کے مواقع پر خواتین سے خطاب میں آپ نے پردے کی رُوح کی قرآن و حدیث کی روشنی میں بڑی دلنشین وضاحت فرمائی ہے۔وہ ضرور پڑھیے میں اُس میں سے کچھ حصہ سناتی ہوں۔حضرت زید بن طلحہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ہر دین و مذہب کا اپنا خاص خلق ہوتا ہے اور اسلام کا یہ خاص خلق حیا ہے۔“ (موطا امام مالک جامع ما جاء فى اهل القدر ، باب ما جاء في الحيا) ہر مذہب کی ایک بنیادی رُوح ہے اور وہ رُوح اُسے دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی روح حیا ہے اور حیا نہ رہے تو کچھ بھی نہیں رہتا۔پس یاد رکھیں کہ حیا کا جہاں تک تعلق ہے یہ صرف عورت کا زیور نہیں ، یہ مردوں کا بھی زیور ہے اور مردوں اور عورتوں دونوں میں برابر کی چیز ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حیا کے مضمون کو صرف عورت سے نہیں باندھا بلکہ مرد اور عورت دونوں سے برابر باندھا ہے۔فرماتے ہیں بے حیائی اپنے ہر بے حیا کو بدنما بنا دیتی ہے اور شرم و حیا ہر حیا دار کو حُسن سیرت بخشتی ہے اور اُسے خوبصورت بنا دیتی ہے۔(سنن ترمذی کتاب البر والصلۃ باب فی المحش ) حضرت ابو مسعود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں جب حیا اُٹھ جائے تو انسان جو چاہے کرتا پھرے۔( بخاری کتاب الادب باب اذالم نسیمی فاصنع ماشئت ) تو یہ پردے کی رُوح ہے اور پردے کی ہی نہیں ہر عصمت کی رُوح ہے اور یہ وہ روح ہے جو عورتوں سے خاص نہیں بلکہ مردوں اور عورتوں سے خاص تعلق ہے۔اس لئے حیا کی حفاظت کریں اور اپنے بچوں میں بھی حیا قائم کریں۔حیا سے مراد صرف مردوں اور عورتوں کے تعلقات کی حیا نہیں ہے۔حیا فی ذاتہ ایک خلق ہے جو ہر گناہ کے مقابل پر ایک پردہ ہے۔پس وہ عورتیں جو معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ اسلامی پردہ کیا ہے میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اسلامی پردہ حیا ہے اگر آپ اپنی حیا کی حفاظت کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا کے فرشتے آپ کی ہر قسم کی خرابیوں اور گناہوں سے حفاظت کریں گے۔کیونکہ حیا کے پردے سے بہتر اور کوئی پردہ نہیں۔“ حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے جرمنی میں خواتین سے خطاب بتاریخ 8 ستمبر 1995 ء سے استفادہ)