گلشن احمد — Page 76
150 149 ( دین محمد نُورِ خدا حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام ) ہر طرف فکر کو دوڑا کے تھکایا ہم نے کوئی دیں دین محمد سا نہ پایا ہم نے کوئی مذہب نہیں ایسا کہ نشاں دکھلاوے یہ شمر باغ محمد " سے ہی کھایا ہم نے ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا نور ہے نور اُٹھو دیکھو سُنایا ہم نے اور دینوں کو جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا کوئی دکھلائے اگر حق کو چھپایا ہم نے آؤ لوگو کہ یہیں نُورِ خدا پاؤ گے تمھیں طور تسلی کا بتایا ہم نے لو ہو (ورمشین) ہوفضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلا ہو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ اسیح الثانی) و فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلا ہو راضی ہیں ہم اُسی میں جس میں تری رضا ہو مٹ جاؤں میں تو اس کی پرواہ نہیں ہے کچھ بھی میری فنا سے حاصل گر دین کو بقا ہو سینہ میں جوش غیرت اور آنکھ میں حیا ہو لب پر ہو ذکر تیرا دل میں تری وفا ہو