گلشن احمد

by Other Authors

Page 68 of 84

گلشن احمد — Page 68

134 133 تراجم قرآن کریم کے شائع کئے ، کتنے ملکوں میں مراکز قائم ہو چکے ہیں اور ہر رُخ سے ترقی کا گراف کیا ہے۔چڑھتے سورج کو دکھانے کے لئے روشنی ہونے کے دلائل دینے کی ضرورت نہیں رہتی۔اب میں آپ کو احمدیت کی یقینی ترقی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس سنا کر آج کی نشست کی گفتگو مکمل کرتی ہوں۔”اے تمام لوگوں سن رکھو کہ یہ اُس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور محبت اور بُرہان کے رُو سے سب پر اُن کو غلبہ بخشے گا۔۔۔یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جو اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی تب خدا اُن کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی ابھی آسمان سے نہ اُترا۔تب سب دانش مند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہو گی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سب نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دُنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔“ 66 ( تذكرة الشہادتین ، روحانی خزائن جلد 20 ص 67,66) آخر میں دُعا ہے۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَّ ثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔آمین یا رب العالمین (البقرہ:251) حقیقی پرده بچی۔امی جان آپ کے کہنے کے مطابق ہم نے آج سورہ نور کا چوتھا رکوع تلاوت کیا تھا اور ترجمہ بھی پڑھا تھا ہم سمجھ گئے ہیں کہ آج آپ ہم سے پردہ کے موضوع پر بات کریں گی۔ہم نے بھی بہت سے سوالات سوچ لئے ہیں۔ماں۔شاباش ! میں یہی چاہتی تھی کہ پہلے میری پیاری بیٹی اور میرا پیارا بیٹا دونوں اس بات کو اچھی طرح سوچ لیں پھر ہم ہر پہلو سے گفتگو کریں۔بچی۔پردہ تو لڑکیوں کا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ماں۔اللہ پاک کے سب احکام کے متعلق معلومات تو کیا عورت کیا مرد سب