گلدستہٴ خیال — Page 98
۹۸ اچھی بات۔اچھا فعل۔کسی کی مدد کرنا۔نرم دلی ہمدردی خوش باشی دوستی۔یہ صفات سخاوت کا عملی نمونہ نہیں اللہ کریم قرآن مجید میں فرماتے ہیں فاستبقو الخیرات پھر اور جگہہ ارشاد ہوا ہے وَلا تَنوا فِي ابتغاء القَوم سورة (٤ آیت (۱۰۵ اور تم اس قوم (یعنی دشمنوں) کی تلاش میں سستی نہ کرو۔سخاوت یقنا سب سے نیک پیشہ ہے یہ فی الحقیقت تقویٰ کا عملی نمونہ ہے كنها ، راب اجتنرنان گناہ خدا تعالٰی کے جملہ احکامات ( اوامر و نواہی) کی نافرمانی کا نام ہے یا جب انسان ایسا براکام کرے جو اسے سیدھے راستے سے ہٹا دے تو وہ گناہ کا مرتکب ہو تا ہے روزہ انسان میں سلیف کنٹرول کو مضبوط کرتا ہے اور انسان اسکا استعمال اس وقت کرتا ہے جب وہ تحریص کا شکار ہوتا ہے دعا کی قبولیت کے علاوہ روزہ انسان کو سلیف ماسٹری کے علاوہ شیطانی خیالات کے خلاف قیمتی ہتھیار بھی فراہم کرتا ہے اسکے علاوہ روزہ انسان کو یہ سبق بھی دیتا ہے کہ غذا سے اجتناب کے علاوہ گناہ سے بھی اجتناب اتنا ہی لازمی ہے روزہ ایک زبر دست روحانی مشق ہے جس سے تقویٰ حاصل ہوتا ہے جو کہ روزہ کا منتہائے مقصود ہے