گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 97 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 97

۹۷ کے ساتھ ادا کرنی چاہئے کیونکہ اللہ کریم فرماتے ہیں کہ وہ اس مبارک مہینہ میں دعا کو اور بھی زیاددہ قبولیت سے نوازتے ہیں تہجد کی نماز پر خاص زور دیا گیا ہے رمضان کے ایام میں خدا تعالٰی دعا گو انسان کی مدد کو گویا دوڑا چلا آتا ہے اور اس پر اپنے فضل اور نصرت کی بارش نازل فرماتا ہے اور اسکی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے عادات و اطوار انسان کو اپنے چال چلن کے بارہ میں بہت توجہ دینی چاہئے خاص طور پر بولنے کے طریق سے یعنی انسان کو اپنی زبان کی خاص حفاظت کرنی چاہئے انسان کو لڑائی جھگڑے غیبت طنز تنقید - گستاخی۔بد تمیزی اور ناخوش گوار چال چلن سے بھی محفوظ رہنا چاہئے۔بہتر تو یہ ہے کہ انسان اپنی فطرت میں محبت اور الفت پیدا کرے اور دوسروں کے ساتھ صبر اور نرمی سے پیش آئے چاہے ان کے عادات و اطوار کچھ بھی ہوں یا پر عیب ہوں۔انسان عمد کرے کہ یہ چیز اسکی فطرت میں رچ بس جائینگی الخاوة رمضان کے مہینہ میں مسلمان کو دوسروں کے ساتھ کے ساتھ نرم دلی اور سخاوت سے پیش آنا چاہئے رمضان کے روزہ سے انسان کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اس کے کتنے لکھوکھا بھائی لوگ ایسے ہیں جو رزق کی کمی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہوتے ہیں انسان کو ایسے افراد کی مدد کرنی چاہئے اور انسان کو اپنی خوش قسمتی پر رب کریم کا شکر ادا کرنا چاہئے سخاوت سے میری مراد عملی نرم دلی ہے جو صرف مالی اعانت اور مادی اشیاء تک ہی نہ محدود ہو سخاوت سے مراد یہاں وہ تمام نیک کام ہیں جو مسلمان انسانوں کی بھلائی کیلئے کرتا ہے نبی پاک ﷺ نے فرمایا ہے کہ ہر اچھا کام اور ہر مخلص فعل سخاوت ہے