گلدستہٴ خیال — Page 8
خواہش مند ہیں اس نقشہ کو اپنے دماغ میں ہمیشہ مستحضر رکھیں آٹو کمیشن یعنی خود کو ترغیب دینے سے کمال کی باتیں ظہور میں آجاتی ہیں اپنے ذہن کو اس بات پر بار بار ترغیب دیں کہ تقوی کا لباس یا اوڑھنا جو مقصود ہے اس کے پانیکی خواہش رفتہ رفتہ بڑھتی جائے یہ ذھنی ورزش روزانہ بار بار کریں اور اسے اپنی زندگی کا معمول بنالیں نیک اور صالح لوگوں کی صحبت اختیار کریں ایسے لوگوں کا بہ نظر غور جائزہ لیں ان کو ملیں۔ان کو دیکھیں وہ کس طریق سے بولتے اور عمل کرتے ہیں ان کے کاموں کا اپنے کاموں سے موازنہ کریں ان کے ہر اچھے کام اور عمل کو اپنا ئیں انکی کمزوریوں کو نظر انداز کر دیں ہمیشہ کامل انسان بنے کی جستجو بلکہ سعی پیہم کریں ویر ہیں ہیں لڑ پچر میں بڑے بڑے لوگوں کی آپ بیتیوں کا مطالعہ کریں ہ ہے ہو جو مطمح نظر سامنے ہے اس پر اپنی تمام توجہ مرکوز کریں اس پر اپنی تمام توجہ صاف اور تیز رکھیں اپنے دماغ میں دوسرے خیالات کو داخل نہ ہونے دیں یہ چیز بہ نظر غائر مشکل نظر آتی ہے مگر مسلسل کوشش سے سہل ہو جاتی ہے و رب کریم کی نصرت و تائید کے لئے سچے دل سے دعا میں لگے رہیں کچی خواہش وہ قوت ہے جو زندگی کو حرکت میں رکھتی ہے اس قوت کے بغیر فرد واحد میں خواہش کی قوت شاید نا پید ہو جائے۔خواہش وہ چیز ہے جس سے عاشق کا دل دھڑکتا ہے ایسے عاشق جو قسم کھائے بیٹھے ہیں کہ دنیا میں انکاوصل کوئی ختم نہیں کر سکتا ہے ہر قسم کی ایزاء رسانی انکو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی مگر جونہی ان میں خواہش کا زبر دست جوش ماند پڑ جاتا ہے تو دونوں میں ایفاء اور عہد و پیمان کے وعدے بھی ختم ہو جاتے ہیں خواہش یا تمنا سے ہمارے اندر جوش خروش پیدا ہوتا ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے اندر کی