گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 9 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 9

انرجی میں ہیجان پیدا ہوتا ہے خدا تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ ہماری محبت اس ذات پاک کیلئے اس دنیا کی تمام خوشیوں اور تمناؤں سے بالا تر ہو اس لئے آئیے ہم اپنے من کے اندر آرزو کی آگ کو جلائیں اور یوں پیدا ہونے والی انرجی کو مقصود حیات پر مرکوز کر دیں آئیے ہم خواہش کی فائر پلیس میں ایندھن ڈالے رکھیں تا آنکہ تقوی کا لباس ہماری ملکیت بن جائے ایک اور چیز جو نہ صرف لازم بلکہ ناگزیر ہے وہ اپنے نفس کے اندر قوت ارادی کا ابھارتا ہے اس سے پہلے جو دو قوانین میں نے بیان کئے ان کو کسی صورت میں نظر انداز نہ کریں کیونکہ یقین کامل آرزو کے پیدا کرنے کے لئے مہمیز کا کام کرتا ہے یقین کے بغیر آرزو کسی کام کی نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر خواہش کی قوت کام کر سکتی ہے قوت اردای کو بلاشبہ desire in action کا نام دیا گیا ہے رات کے وقت جب ہم آسمان پر ستاروں کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ہیں تو یہ اس امر کا اظہار ہے اور اس سے یقین ظاہر ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہاتھ کو حرکت میں لا سکتے ہیں پھر تمنا۔اور پھر اس ارادہ کا اظہار کہ ہم ہاتھ اٹھا سکتے ہیں اگر ہم اس بات پر یقین نہ رکھتے کہ ہم ہاتھ بلند کر سکتے ہیں تو ہم یہ کوشش ہر گزنہ کرتے اور اگر خواہش کا شعلہ فروزاں نہ ہوتا تو شاید ہاتھ بھی نہ اٹھا سکتے قبل اس کے کہ ہم اپنے ارادوں پر عمل کر سکیں یہ جانا اور بیان کرنالازمی ہے کہ ہمارامعا اور ہماری خواہش کیا ہے ؟ دیکھو نشانہ بازی سیکھنے والا اندھادھند بغیر نشانے کے فائرنگ کرنے سے ماہر نشانے باز نہیں بن جا تا بعینہ قوت ارادی کا استعمال اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتا جب تک ہمارے ذہن میں کوئی متعین مقصد نہ ہو بہ حیثیت مسلمان کے ہمارا مقصد تقویٰ کے لباس کا حصول ہونا چاہئے یہ مقصد بڑا اعلیٰ اور بہت ہی نیک ہے کیونکہ اسکا مقصد خداند کریم کی خاطر ریاضت اور زہد میں زندگی گزارنا ہے کہتے ہیں where there is will, there is a way یعنی جہاں عزم ہو وہاں انسان کام کر نیکا ذریعہ تلاش کر ہی لیتا ہے وہ لوگ جو تقویٰ کے اعلیٰ مقام تک