گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 125 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 125

۱۲۵ اچھا عوض دیتا ہے بعض لوگ ہر چیز اور ہر شخص میں عیب نکالتے ہیں اور پھر شکایات کر کے اپنی زندگی اجیرن کر لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کی زندگی میں دھوپ بہت کم لکھی گئی ہے ایسے لوگوں کے دوست بہت کم ہوتے ہیں شاید شکایتی شخص کو شکایتی ہی پسند کرتا ہے بر طانیہ کے آرک بشپ ولیم ٹمپل نے کیا خوب کہا ہے شاید ہم میں سے بہت لوگوں کی روحانی زندگی کنگال اور خراب ہے کیونکہ ہم شکر مندی کو کم اہمیت دیتے ہیں Give thanks whatever بائیبل میں آیا ہے ( 5:18 happens ( Thessalonians - یعنی جو کچھ بھی ہو خدا کے شکر گزار ہو قرآن مجید میں بھی آیا ہے۔اشكر الله : خدا کا شکر ادا کر شکر گزار انسان همیشه خوش و حرام رہتا ہے۔وہ اپنا وقت خدا کی دی ہوئی نعمتوں کے گننے میں گزارتا ہے بجائے مزید مانگنے کے و آخر دعونا عن الحمد لله رب العالمين