گلدستہٴ خیال — Page 110
ایک محبانہ گفتگو عیسائی : بلاشبہ حضرت محمد (ﷺ) ایک بزرگ انسان تھے مگر آپ وفات پاچکے ہیں جبکہ یسوع مسیح آسمان پر زندہ ہیں مسلمان : یہ بات سچ ہے کہ محمد (ﷺ) وفات یافتہ ہیں آپ کی وفات ۶۳۲ء میں ہوئی اور آپ مدینتہ النبی میں مدفون ہوئے جہاں تک یسوع مسیح کا تعلق ہے وہ بھی دیگر انسانوں کی طرح اس دنیا سے کوچ کر چکے ہیں عیسائی : یسوع مسیح دوسرے انسانوں سے مختلف تھے کیونکہ خدا کا ظہور اس کے جسم کے ذریعہ سے ہوا جو بعد میں آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا مسلمان : یسوع مسیح نے الوہیت کا دعویٰ کبھی نہ کیا تثلیث کا اختراع اولیس چرچ نے کیا میرے نزدیک آپ ایک انسان تھے اور آپ کو نئے عہد نامہ میں اسی مر تبہ سے بھی زیادہ این آدم کہہ کر پکارا گیا ہے آپ کھاتے پیتے۔سوتے بلکہ خدا سے دعا بھی کرتے تھے یہ چیزیں آپ کے دعوی کی تردید کرتی ہیں کہ یسوع مسیح خدا تھا عیسائی : ہمارے یسوع مسیح کے دو روپ تھے ایک خدا کا اور دوسرا انسان کا۔وہ دراصل خدا کا مجسم نمونہ اور مظہر تھا مسلمان : نئے عہد نامہ میں حضرت مسیح نے کہیں بھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ان کے دو روپ تھے یہ چرچ کا ابطالی عقیدہ ہے آپ کے خیال میں کون سا مسیح صلیب پر مر اوہ جو خدا تھا یا کہ وہ جو انسانی روپ میں تھا ؟ عیسائی : انسانی روپ والا صحیح صلیب پر مرا تھا