گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 109 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 109

1+9 اگر ہم اپنی زندگی کا ہر دن اس طرح گزاریں گویا کہ یہ ہمارا آخری دن ہے تو پھر ہم خدا کے مقرب بن جائیں گے اور موت سے ذرا بھی خوف زدہ نہ ہوں گے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا خوب فرمایا ہے : آج کے دن کو یوں سمجھو کہ گویا تمہا ری زندگی ختم ہو چکی تهی یه دن تمہیں خدا کی خاص نوازش سے ملا ہے اس سے زیادہ نقصان دہ بات اور کیا ہوگی کہ انسان اس دن کو بھی گنوا دے حضرت میرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مهدی موعود۔بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں خوب جان لو کہ موت تمہارے پاس ہی کھڑی ہے تمہیں و ہم بھی نہیں کہ آخری وقت کب آئیگا۔موت کی شیرینی کا بیان ایک مصنف کیمپس Thomas A۔Kempis نے یوں کیا ہے : اے موت تم کتنی میٹھی ہو اس روح کے لئے جو صرف خدا کیلئے سانس لیتی اور جب تک وہ اس میں حلول نہ ہو جاتی وہ اس کے بغیر قائم نہیں رہ سکتی ہماری زندگی کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ ھم خدا کی نوازشات کو حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہوں پھر ہم موت کو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہہ سکیں گے جو جنت کی دہلیز ہے