گلدستہٴ خیال — Page 111
مسلمان : چرچ کی تعلیم یہ ہے کہ خدا خود انسانی روپ میں اس دنیا میں آیا تا وہ نوع انسان کی مغفرت کے لئے اپنی زندگی قربان کر دے اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ انسانی روپ والا مسیح صلیب پر مرا تھا تو پھر آپ چرچ کی تعلیمات کی تردید اور منافی کر رہے ہیں عیسائی : یسوع مسیح خدا کا بیٹا تھا خدا نے اپنے بیٹے کی قربانی کر دی وہ این اللہ تھا جو مرا تھا مسلمان : ابھی آپ نے دعویٰ کیا کہ یسوع مسیح خدا تھا اب آپ یہ فرمارہے ہیں کہ وہ خدا کا بیٹا تھا آپ کس کی بات کر رہے ہیں ؟ عیسائی : مسیح نے کہا کہ وہ اور باپ دونوں ایک ہیں یہ تثلیث کا اہم بنیادی جزو ہیں جس کا سمجھانا مشکل ہے مسیح نے کہا۔میں اور باپ ایک ہیں ( یوحنا ۱۰ آیت ۳۰) مسلمان : میں آپ کو یاد دہانی کروادوں کہ مسیح نے یہ بھی تو کہا تھا کہ باپ میرے سے بڑا ہے ( یوحنا ۱۴ آیت (۳۸) اس سے عیاں ہوتا ہے کہ مسیح نے خود کو کبھی بھی باپ نہ کہا ور نہ اس کے ان الفاظ سے ہم یہ سمجھتے کہ خدا دو ہیں ایک دوسرے سے بڑا ہے عیسائی : اگر مسیح ایک عام انسان ہوتا تو اس نے معجزات کیسے دکھلائے نیز اس کا قبر سے اٹھنا کیسے ممکن ہوا ؟ مسلمان : چہ جائیکہ کہ میں بائیبل کو خدا کا کلام جانوں میں تو اسکو تاریخ کی مستند کتاب بھی نہیں سمجھتا ہوں حقائق اور خیالی باتوں کو آپس میں ملا دیا گیا ہے جہاں تک معجزات کا ظہور ہے بائیل میں ان لوگوں کا ذکر بھی موجود ہے۔جنہوں نے مسیح جیسے بڑے معجزات دکھلائے Elisha نے ایک مردہ کو زندگی عطا کی 4:34 Kings (2) پھر موسیٰ نے بھی بہت سے حیرت ناک کارنامے انجام دئے ححہ اس نے سونٹے کو سانپ میں تبدیل کر دیا