گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 52 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 52

۵۲ ذریعہ طلب کرتا ہے سب سے اعلیٰ دعا واقعی قرآن پاک کی پہلی سورۃ میں درج ہے۔جب کوئی شخص کسی چیز کیلئے دعا کرے تو وہ دعا پورے خلوص سے کرے ایک انگریز شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔A thing of beauty is a joy for ever یعنی خوبصورت چیز ہمیشہ تسکین و راحت کا باعث ہوتی ہے اس مقولہ میں فی الحقیقت خالص دل کی خوبصورتی بیان کی گئی ہے دل کی طہارت کیلئے مسلسل توجہ کی اشد ضرورت ہے گا ہے لگا ہے شاید یہ چیز وقوع پذیر ہو کہ روحانی مسافر اپنے جادہ سے پھلتا نظر آئے ایسا ہونا کوئی مایوسی کی بات نہیں ہے کو ئی کام مستقل مزاجی کے بغیر سر انجام نہیں پاتا ہے جب روحانی مسافر یہ دیکھتا ہے کہ اپنے روحانی کاموں میں ترقی حاصل کی ہے تو جو چیز اس کے لئے خوشی کے علاوہ اطمینان کا باعث ہوتی ہے وہ طہارت قلب ہے اور طہارت نفس کے لئے جو راستہ ہے وہ کہیں ختم نہیں ہو تا۔انسان کو اسکے نئے نئے افق نظر آتے ہیں انسان کو بلندی کی طرف جانے والے راستہ پر چلنے سے گریز نہیں کرنا چاہئے اس کو اس بات پر دل نہ چھوٹا کرنا چاہئے کہ راستہ بہت تنگ ہے یا یہ کہ اس کا منتہائے مقصود بہت بلند ہے کچی بات تو یہ کہ کہ ایسا سفر بہت خوشگوار ہوتا ہے اس ضمن میں حضرت مصلح موعود خلیفتہ اسیح الثانی" کا مندرجہ ذیل اقتباس بہت قابل غور ہے Islam rescues man from despair and tells him that he can, in spite of his errors & mistakes, attain to the purity of mind and conduct which is the highest goal of man۔It thus encourages him to make constant effort towards purity & virtue and enables him ultimately to arrive at his goal۔( Ahmadiyyat or True Islam) میں یہاں ایک چھوٹا سا واقعہ بیان کرنا چاہتا ہوں ایک بار ایک شخص دیہاتی علاقہ میں گزر رہا تھا وہ ایک کسان کے ڈیرے پر جا پہنچا اور کنویں سے تازہ پانی پینے کی خواہش کی اسے