گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 51 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 51

۵۱ طهارت قلب کے طہارت قلب تمام مذاہب کا لب لباب ہے مذہب کا خلاصہ علم نہیں باسکہ پاکیزگی اور طہارت کا حاصل کرنا ہے یہی وہ چیز ہے جس کا بیان مقدس کتب میں ہوا ہے اور مذاہب کے جملہ بانیوں نے اس چیز پر روز اول سے زور دیا ہے پرانے عہد نامہ میں حضرت داؤد علیہ السلام کی مندرجہ ذیل دعامذ کو رہے میرے موٹی مجھے صاف دل بنانا ( 51:10 Psalms) نئے عہد نامہ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی درج ذیل دعانہ کو رہے صاف دل والے لوگ بابر کت ہیں کیونکہ وہی خدا کے نور سے منور ہوں گے 5:8 Mathew پھر قرآن پاک میں فرمان خداوندی ہے قد أَفْلَحَ مَن تَرکی۔(سورۃ اعلیٰ ۸۷ : آیت (۱۵) وہ شخص بامراد ہوا جو پاک ہو گیا ھماری ہستی کا مقصد چند مختصر الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے یہ مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ ہم خالص نیک اور مقدس زندگی گزارنے کی پوری سعی کریں مسلمان کے لئے اسکا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی قرآن مجید کی تعلیمات اور نبی کریم ﷺ کے نیک اور پاک نمونہ کے مطابق ڈھالے اپنے آپ کو پاک وصاف بنانے کے لئے مکمل دینداری۔پارسائی اور مخلص کوشش کے ساتھ نیک کردار از بس لازم ہے صرف انسانی کوشش سے طہارت حاصل کرنا غیر ممکن ہے اس کے لئے خدا کی تائید و نصرت لازم ہے حضرت احمد علیہ السلام بانی جماعت احمدیہ نے فرمایا ہے No one can achieve true purity and righteousness۔unless he receives heavenly help یعنی صحیح پاکیزگی اور تقویٰ کوئی حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ خدائی تائید انسان کے ساتھ نہ ہو ایک چیز کی اور یقینی ہے کہ خدا اس شخص کو نیکی کے راستہ پر گامزن رہنے میں ضرور مدد دے گا جو تائید خداوندی دعا کے