گلدستہٴ خیال — Page 39
۳۹ بائیبل میں مذکور ہے کہ زندہ دلی دوا کی طرح انساں پر اثر کرتی ہے( Proverb 17:22) گری مسکراہٹ سے انسان خود کو بہتر اور اچھا محسوس کرتا ہے مسکراہٹ دینے والا اور لینے والا دونوں مالا مال ہوتے ہیں اس سے تھکا ماندہ انسان تازگی و فرحت محسوس کرتا ہے اور بد دل انسان زندہ دل ہو جاتا ہے اس میں خرچ کچھ بھی نہیں مگر اس سے حاصل بہت زیادہ ہوتا ہے مسکراہٹ انسان میں مقنا طیس کی مانند کشش پیدا کرتی ہے سائیکالوجی میگزین اپریل ۱۹۷۱ء کے ایک مضمون کے درج ذیل اقتباس پر غور کریں جلدی اور بار بار مسکراؤ جب ایک شخص مسکراتا تو چہرہ میں ایک دم زندگی آجاتی ہے عورتیں مسکرا کر زیادہ خوب صورت بن جا تی ہیں اور مرد دلکش نظر آنے لگتے ہیں مسکراہٹ کا اثر چہرہ پر ویسا ہی ہے جیسا روشنی کا اثر کھلے سبزہ زار کھیت کے میدانوں پر ہوتا ہے مسکرانے کی تربیت خود کرو ے لوگوں کا مسکرانے کے لئے انتظار نہ کر وہ جب لوگوں سے ملو تو مسکرا کر ملوجب رخصت ہو تو مسکراتے ہوئے رخصت ہو جب ! کی معیت میں ہو تو مسکراتے رہو لوگوں کا استقبال بھی مسکراتے ہوئے کرو برطانیہ کے مشہور ادیب چارلس ڈکنز Dickens کی شخصیت کو ایک مؤرخ نے کیا خوب طریق سے قلم بند کیا ہے۔اسکی مسکراہٹ اس قدر چمکدار تھی گویا اس کے ارد گرد روشنی اور خوشی کی لہر دوڑتی تھی 2 Life of Dickens by J Foster, Vol) قارئین کرام اس مضمون سے مسکراتے ہوئے چہرہ کی اہمیت کا اندازہ آپ کو ہو گیا ہو گا مختصر یہ کہ مسکراہٹ یاس و ناامیدی کے بادلوں کو ہٹا کر دھوپ اور روشنی کو نچھاور کرتی ہے آئیے ہم یہ عہد کریں کہ ہمارا ہر دن ہر طرف مسکراہٹ پھیلائے گا۔خوب جان لو کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں