گلدستہ — Page 12
۱۲ رسالت ماں۔پیارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر بات آگے بڑھانے سے پہلے پیدائش سے نبوت ملنے تک کے واقعات مختصر او سرالیتے ہیں بچہ پیارے آقا حضرت محمدمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے داداعبدالمطلب کی وفات کے بعد آپ کی پرورش کی ذمہ داری حضرت ابو طالب نے سنبھال لی۔ان کے ساتھ شام کے سفر میں حجرہ را سب والا واقعہ پیش آیا۔پندرہ سال کی عمر میں حرب فجار میں شرکت کی کعبہ کی تعمیر کے وقت پتھر اٹھا اُٹھا کر دیتے رہے۔بچپن میں بکریاں چرائیں۔ماں۔بڑے ہو کر کیا پیشہ اختیار کیا ؟ بچہ۔اپنے چھا کے ساتھ تجارت کا کام کیا حضرت خدیجہ سے نکاح پچھیں سال کی عمر میں ہوا۔حجر اسود رکھنے کا مشہور واقعہ ہوا۔ماں۔حلف الفضول کے معاہدہ میں شرکت فرمائی۔اپنے پروردگار کی یاد میں غار حرا میں وقت گزارنے لگے۔بچہ۔وہیں حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کا پیغام دیا کہ آپ پوری دنیا کی ہدایت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔آپ مجھے وہ الفاظ بتائیں جو نبوت کا پیغام تھے۔