گلدستہ — Page 9
البصير دیکھنے والا۔اس کی آنکھیں نہیں۔نہ وہ کسی مادی واسطے کا محتاج ہے۔وہ ہر بات ، ہر کام ہر خیال دیکھ سکتا ہے۔ہر وقت نگران ہے۔اس لئے کیسی بھی تنہائی ہو خدا کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہیے۔پولیس کے گن مین سے بہت زیادہ خدا سے ڈرنا چاہیئے۔اس طرح بچوں کو چوری وغیرہ سے ڈرانا چاہیے۔اس لئے کہ خدا ہر حالت میں دیکھ رہا ہوتا ہے۔الحكم فیصلہ کرنے والا کون سے کام بھلا ہے اور کون سائیرا ہے۔اس کا فیصلہ خدا کرتا ہے۔اور انصاف کے ساتھ کرتا ہے۔ایک ذرہ نیکی یا ایک ذرہ بدی۔اس کی نظر سے اوجھل نہیں۔انسان بھی جس حد تک اُس کو حاکم بنایا گیا ہے۔انصاف سے کام لے جیسے باپ گھر میں۔استاد سکول میں ، حاکم ملک میں انصاف کرے۔السور قدر کرنے والا تھوڑے عمل پر زیادہ ثواب دینے والا۔نیت کی صفائی۔اور دل کی پاکی کا لحاظ رکھنے والا انسان بھی خدا کی نعمتوں کا شکر ادا کرے۔اور خدا تعالیٰ کی شان میں ناشکری کا کلمہ نہ کہے۔الحفيظ حفاظت کرنے والا انگہبانی کرنے والا۔ضائع ہوتے اور آفتوں سے بچانے والا، آفات سے بچنے کے لئے ہمیشہ اسی سے مد مانگنی چاہئیے۔المجيب قبول کرنے والا۔پکارنے والوں کی پکار سننے والا۔بے کسوں کی دعا سننے والا۔خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت ملتا ہے۔دُنیا کی آفات سے مقابلہ کرنے کی طاقت ملتی ہے۔المتين قوت والا۔احکام شریعت پر عمل کرنے والے کو بھی ایک خاص قوت ملتی ہے۔اور وہ دنیا کی طاقتوں سے نہیں ڈرتا۔دشمن پر غلبہ ملتا ہے۔