گلدستہ — Page 8
A محبت کرنے والا ، بیڑا نرم مزاج ، ہدایت دینے والا۔سب حاکموں کا حکم ہے وہ دنیا کی ہدایت کے لئے پہلے بھی رسول بھیجتا رہا اور آئندہ بھی بھیجے گا۔وہ نبر وقت ہمارے ساتھ ہے۔اور اس کی ہر روز ایک نئی شان ہے۔کوئی اس سے نہیں کہ سکتا۔کہ تو نے ایسا کیوں کیا اور ایسا کیوں نہ کیا۔وہ ہر کام تدبیر وحکمت سے کرتا ہے۔اور سب پر غالب ہے۔ر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو) الغفارُ: بخشنے والا۔بیسوں کو چھپانے والا۔انسان کو مینی دوسروں کے عیب چھپانے چاہئیں اور اُن کے قصور معاف کرنے چاہئیں۔الوهاب بہت دینے والا۔بلا معاوضہ دینے والا۔خدا تعالیٰ کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں اگر ساری دنیا کے ہر انسان کی ساری خواہشیں پوری کر دے تو سبھی اُس کے خزانوں میں اتنی کمی بھی نہیں آتی جتنی سمندر میں سوئی ڈیو کر نکالنے سے پانی میں آتی ہے۔اُسی سے طلب کرنا چاہیئے۔الرزاق روزی دینے والا مخلوق تک روزی پہنچانے والا۔دونوں طرح کی وردی جسمانی بھی۔اور روحانی بھی۔یہ صفات دائمی ہیں۔ایسا نہیں ہوتا کہ کبھی وہ مخلوقات کو رزق دے کبھی دینے کے قابل نہ رہے یہ جانی رزق دے اور کبھی دینے کے قابل نٹ ہے۔العلیم یہ جاننے والا۔ظاہری باتوں کو بھی جاننے والا اور دل میں چھپی باتوں کو بھی جانے والا۔بندوں کو رب زدني علما دُعا کرنے کو کہا۔اور علم حاصل کرنا فرض قرار دیا۔دنیا کا ہر علم سائنس میکنا لوجی وغیرہ مل کر بھی چیزوں کی حقیقت معلوم نہیں کر سکے وہ خدا سب جانتا ہے۔