گلدستہ

by Other Authors

Page 10 of 127

گلدستہ — Page 10

المحي زندہ کرنے والا مخلوقات کے جسم میں زندگی پیدا کرنے والا دلوں کو نور ایمان سے زندہ کرنے والا۔انسان کا فرض ہے کہ اپنے محھی خدا کی طرح ایسے لوگوں میں ایمان پیدا کرنے کی کوشش کرے جو اس سے کم جانتے ہیں۔المیت مخلوقات کے اجسام کو مارنے والا۔جس طرح زندہ کرنے پر وہ قادر ہے۔اس طرح مارنے پر بھی وہی قادر ہے۔اس لئے صرف انسی سے ڈرنا چاہیئے۔اگر دل میں ایمان کی کمی محسوس ہو تو غلط باتوں کو دبا کر مار کر دوبارہ جینے کی کوشش کرے۔الحي زنده زندگی دینے والا ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا۔سب کے بعد بھی قائم دوزندہ رہنے والا۔انسان فانی ہے۔مگر ایسے کام کر سکتا ہے کہ اس کی اچھی یا دیں قائم وزندہ رہیں۔القيوم قائم رہنے والا ہر اپنی ذات میں قائم رہنے والا۔اپنی صفات میں قائم رہنے والا۔اس کی صفات ہر زمانے کے لئے ہیں۔جیسے وہ پہلے ہوتا تھا اب بھی بولتا ہے۔جیسے وہ پہلے سنتا تھا۔اب بھی سنتا ہے۔اور اپنے پیارے بندوں سے باتیں کرتا ہے۔الباسط بندوں کی روزی کھولنے والا۔بندوں کے دل کھولنے والا، تاکہ وہ نیک بات نہیں رزق روزی ہر قسم کا سامان خدا تعالیٰ چاہتا ہے تو کھلا ملتا ہے۔وہ چاہتا ہے تو تنگی آتی ہے۔دراصل وہ دیکھتا ہے۔کہ اس کا بندہ اس کا شکر کرتا ہے یا نہیں۔