گل

by Other Authors

Page 58 of 102

گل — Page 58

58 خلفائے راشدین دنیا میں حکومتیں کئی طرح کی ہوتی ہیں۔کہیں بادشاہ ہے کہیں صدر ہے کہیں وزیر اعظم ہے۔جو بھی حکومت کرتا ہے اس کا اپنا انتظام اور کام کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔وہ اپنی حکومت کی مضبوطی کے لئے کام کرتا ہے۔اور اس کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے طریقے بھی سوچتا ہے۔یہ تو دنیا کی حکومتوں کی بات تھی۔خدا کی حکومت کس طرح چلتی ہے اس کا بھی ایک پورا نظام ہے۔وہ زمانے کی ضرورت کے مطابق نبی بھیجتا ہے اُسے ایک آئین منشور یعنی شریعت دیتا ہے۔پھر جب نبی اپنا کام کر کے دنیا سے تشریف لے جاتا ہے۔تو اُسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے خدا تعالیٰ نے جو نظام بنایا ہے وہ نظام خلافت کہلاتا ہے۔نبی کے بنیادی طور پر چار کام ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے پیغام اور آیات پڑھ کر سنانا۔لوگوں کو پاک صاف اور نیک بنانا۔جو کتاب اور شریعت کی باتیں اُسے خدا تعالیٰ سکھاتا ہے۔وہ آگے لوگوں کو سکھانا۔خدا تعالیٰ کی صفات اس کی قدرتوں اس کی حکمتوں کے معانی سمجھانا۔ان سب کاموں کو خدا تعالیٰ نے ہر نبی سے اُس زمانے کے مطابق کرایا اور اپنے اپنے ملک یا قوم میں کرایا۔پھر خدا تعالیٰ نے پیارے رسول خاتم النبین سردار دو جہاں کو قرآن مجید مکمل شریعت کی صورت میں عطا فرما دیا جس کے ساتھ خدا تعالیٰ نے انسانیت کے نام اپنے پیغام کو مکمل کر دیا۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرائض ادا فرمائے اور خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔اب ان ہی کاموں کو جو رسولِ خدا کر رہے تھے آگے بڑھانے اور جاری رکھنے کے لئے خدا تعالی نے ایک سلسلہ خلافت کا جاری فرمایا جسے خلافت راشدہ کہتے ہیں۔اس خلافت کا وعدہ خدا تعالٰی