گل

by Other Authors

Page 59 of 102

گل — Page 59

59 نے قرآن مجید کی سورۃ نور میں فرمایا تھا۔خلافت سے لوگوں کی اصلاح کے کام آگے بڑھے اور جاری رہے۔دشمنوں پر رعب قائم رہا۔اسلام کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا اور وہ لوگ جو سمجھتے تھے کہ دین اسلام پاک نبی کے ساتھ ختم ہو جائے گا ہمیشہ کی طرح مایوس اور ناکام ہوئے۔خلیفہ نبی کا جانشین ہوتا ہے۔خلیفہ خدا مقرر کرتا ہے۔خلیفہ اپنی ساری زندگی دین کی اشاعت کا کام کرتا ہے۔خلیفہ کو ہٹایا نہیں جاسکتا۔خلیفہ کا حکم ماننا اتنا ہی ضروری ہے۔جتنا نبی کا حکم ماننا۔اور خدا کا حکم ماننا۔