گل — Page 57
57 میرے لئے آسان بنادے۔آمین ۲۔نیند سے بیدار ہونے کی دعا الْحَمدُ للهِ الَّذِي أحيانا بعدما أمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ۔ترجمعہ: تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے ہمیں موت کے بعد حیات بخشی اور اُسی کے حضور اٹھ کر جانا ہوگا۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خاص دعائیں رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ حَادِ مُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَ انْصُرُنِي وَارُ حَمُنِي اے میرے رب ہر چیز تیری خادم ہے پس اے میرے مولی تو میری حفاظت فرما، میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔آمین ۴۔آڑے وقت کی دعا اے میرے محسن اور اے میرے خدا میں تیرا ایک ناکارہ بند و پر معصیت اور پر غفلت ہوں تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا سواب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم فرما اور میری بے باکی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ تیرے سوا کوئی چارہ گر نہیں۔آمین