گل — Page 72
72 احمدیت ماں : ہم اللہ تعالیٰ کو وحدہ لاشریک مانتے ہیں اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا رسول مانتے ہیں اور ہمیں یہ بھی علم ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی کچی کتاب ہے۔جس میں ہر زمانے کے انسانوں کے لئے اچھی باتیں کرنے کا سبق لکھا ہوا ہے۔اور بُری باتیں کرنے سے منع کیا ہوا ہے پھر ہمیں پانچوں ارکان توحید، نماز، روزہ، زکواۃ اور حج یاد ہیں۔ہمیں ارکان ایمان بھی آتے ہیں۔اب جس طرح آپ بڑے ہوتے جائیں گے۔ان سب باتوں کے متعلق آپ کو زیادہ علم ہوتا جائے گا۔آج میں آپ کو آپ کے اس سوال کا جواب دوں گی کہ جب ہم قرآن کی تعلیم اور حدیث ، سنت کی تعلیم جانتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔تو ہم خود کو احمدی کیوں کہتے ہیں۔میں آپ کو اس کی وجہ بتاتی ہوں۔آپ یہ تو سمجھ گئے ہیں ہم خدا اور اس کے رسول کی باتوں پر عمل کرتے ہیں اب آپ مجھے یہ بتائیے کہ اگر ہم ان پر عمل کریں۔جن کے معلق خدا اور اُس کے رسول اور قرآن مجید نے نہیں بتایا۔تو کیا یہ کام درست ہوگا۔بچہ :۔وہ تو درست نہیں ہوگا ماں :۔تو ہم اس پر عمل کیوں کریں۔ہوتا یہ ہے کہ جب کسی اچھی بات پر کافی وقت گزر جائے تو وہ بھولنے لگتی ہے۔آپ کو بتایا تھا کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی آئے پھر ان نبیوں سے چند کو اللہ تعالیٰ نے کتابیں بھی دیں۔حضرت آدم سے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک کچھ مدت کے بعد نبی آتے رہے اور اپنے زمانہ کے لوگوں کی اصلاح کرتے رہے۔آپ کو نبی کی ضرورت کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔نبی لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے حکم یاد دلانے کے لئے