گل — Page 71
71 صحت پر اثر پڑا ہے۔تحط بہت لمبا ہو گیا۔آپ نے سارے علاقوں میں پیغام بھیجا کہ سب لوگ شہروں سے باہر نکل کر دعائیں کریں اور نمازیں پڑھیں سب نے ایسا ہی کیا۔حضرت عمرؓ نے اتنار و کر دُعا مانگی کہ داڑھی گیلی ہوگئی۔نماز کے فوراًبعد بارش شروع ہو گئی اور قحط ختم ہو گیا۔حضرت عمر بے سہارا لوگوں کی خود جا کر مدد کرتے کئی گھروں میں خود سامان پہنچاتے رات کو اُٹھ کر شہر میں گشت کیا کرتے جہاں کوئی ضرورتمند ملتا عدد کرتے آپ کو سب سے زیادہ غصہ اس وقت آتا جب کوئی کسی پر ظلم کرتا۔ظلم کی سزا دینے میں وہ اپنے رشتہ داروں ، بڑے افسر ، حتی کہ گورنروں تک کا لحاظ نہ کرتے۔حضرت عمر انصاف پسند کرتے تھے۔ان کی زندگی میں کئی ایسے واقعات ملتے ہیں جن کو پڑھ کر حیرت ہوتی ہے۔آپ حضرت عمرؓ کے متعلق کتابیں ضرور پڑھا کریں۔