گل — Page 73
73 آتے ہیں۔حضرت آدم کے بعد مشہور نبی حضرت نوح علیہ السلام ، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام تشریف لائے۔اور سب نبیوں نے ایک ہی کام کیا۔خدا تعالیٰ کی باتیں سکھائیں۔لوگوں کو اچھے کاموں کی نصیحت کی۔خدا تعالیٰ کی کتاب سمجھائی۔نیک اور پاک بننے کے طریق بتائے۔بچہ :۔سب سے بڑے نبی تو ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے نا ! ماں : جی ہاں سب سے بڑے نبی آنحضور تھے۔آپ کو اللہ پاک نے قرآن مجید دیا۔جس میں اللہ تعالیٰ کے سارے حکم مکمل شکل میں موجود ہیں۔قرآن پاک سے پہلے جو آسمانی کتابیں تھیں۔وقت گزرنے کے ساتھ محفوظ نہ رہ سکیں۔مگر قرآن مجید کو محفوظ رکھنے کا وعدہ خود خدا تعالیٰ نے کیا ہے۔بچہ : خدا تعالیٰ قرآن مجید کو کیسے محفوظ رکھے گا ؟ ماں : ایک تو قرآن مجید کو محفوظ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی آیات رکوع ، سورتیں اور سپارے بالکل اسی طرح جیسا قرآن مجید رسول پاک پر نازل ہوا تھا۔ویسا ہی محفوظ رہے گا۔دوسرے اِس کے مطالب ترجمہ اور تفسیر سکھانے کا انتظام خود خدا تعالیٰ کرے گا۔چہ : یہ انتظام ہر زمانے کیلئے ہوگا ! ماں :۔بچے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ ہر زمانہ میں قیامت تک قرآن شریف اُسی طرح محفوظ رہے گا۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل دین سکھایا۔مکمل دین۔اور مکمل شریعت سب کا ایک ہی مطلب ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو ایک انسان تھے۔جیسے انسان اپنی عمر گزار کر فوت ہو جاتے ہیں۔آپ بھی اپنے خدا کے پاس چلے گئے۔آپ نے بتایا تھا کہ میرے خلفائے