گل

by Other Authors

Page 60 of 102

گل — Page 60

60 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرب میں کسی کی بڑائی یا بزرگی ثابت کرنے کے لئے اُس کے اعلیٰ خاندان سے ہونے کو بہت اہمیت دی جاتی تھی۔حضرت ابو بکر کا خاندان عرب میں بہت عزت والا خاندان تھا۔آپ کے والد کا نام ابوقحافہ اور والدہ کا نام سلمی تھا۔آپ بڑوں کی بہت عزت کرنے والے نیک بچے تھے فضول باتوں میں اپنا وقت ضائع نہ کرتے۔آپ عمر میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تقریباً دو سال چھوٹے تھے۔خاندانی رشتہ داری اور نیک مزاج ہونے کی وجہ سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر صدیق کی بچپن سے بہت دوستی تھی۔ورزشی کھیل کھیلنا اور نیک لوگوں کے ساتھ بیٹھنا۔جھوٹ نہ بولنا۔بتوں کی عبادت نہ کرنا۔شراب اور جوئے سے نفرت کرنا ان دونوں دوستوں کی عادتیں تھیں۔دوستی تو اُس وقت ہوتی ہے جب ایک جیسی چیزیں پسند ہوں۔اور ایک جیسی چیزیں نا پسند ہوں۔عرب میں زیادہ تر لوگ تجارت کرتے تھے۔تجارت اس طرح کرتے کہ جو سامان مکہ میں زیادہ ہوتا ، وہ خرید کر دوسرے شہروں میں چلے جاتے اور وہاں وہ سامان بیچ کر وہاں بننے والا سامان خرید لاتے اور واپس مکہ میں لا کر بیچتے۔حضرت ابو بکر کپڑے کے تاجر تھے۔اُن کے ابو مکہ کے امیروں میں شمار ہوتے تھے۔مکہ میں سب امیر لوگ نہیں رہتے تھے۔بلکہ غریب بے سہارا بیمار اور بوڑھے بھی رہتے تھے۔حضرت ابو بکر کو خدا تعالیٰ نے ایسا مزاج دیا تھا کہ کسی کی تکلیف نہیں دیکھ سکتے تھے۔عرب میں جس وقت اکثر لوگ شراب پینے میں اور فضول کھیلوں میں چیسہ