غنچہ

by Other Authors

Page 11 of 76

غنچہ — Page 11

11 بچہ۔فرشتے کیا ہوتے ہیں؟ فرشتوں پر ایمان ماں۔جس طرح خدا تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے اُسی طرح فرشتے بھی خدا نے پیدا کئے ہیں۔بچہ۔کیا ہم فرشتوں کو دیکھ سکتے ہیں؟ ماں۔ہم فرشتوں کو دیکھ نہیں سکتے کیونکہ وہ نورانی مخلوق ہیں اور ہماری آنکھیں انہیں دیکھ نہیں سکتیں ہاں کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرشتے کسی اور شکل میں ظاہر ہوں جیسے ایک دفعہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل ایک مرد کی شکل میں دین سکھانے کے لئے آئے تھے تو سب کو نظر آئے تھے۔بچہ۔فرشتے کرتے کیا ہیں؟ ماں۔فرشتے کئی قسم کے کام کرتے ہیں کچھ فرشتے خدا تعالیٰ کا پیغام انسانوں تک پہنچاتے ہیں کچھ لوگوں کے دلوں میں اچھی باتیں ڈالتے ہیں کچھ فرشتے خاص کاموں پر مقرر ہیں جیسے پہاڑوں کے فرشتے ، بارش کے فرشتے۔بچہ۔فرشتے کتنے ہیں؟ ماں۔فرشتے گنے نہیں جا سکتے۔ہر زمانے کے لئے اُس کی ضرورت کے مطابق بے شمار فرشتے ہیں اب آپ بتائیں میں نے چار مشہور فرشتوں کے نام آپ کو بتائے تھے؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام خدا تعالیٰ کی باتیں انسانوں تک لاتے ہیں۔حضرت عزرائیل علیہ السلام انسانوں اور جانوروں کی جان نکالتے ہیں۔