غنچہ

by Other Authors

Page 10 of 76

غنچہ — Page 10

10 دینے والے نے وعدہ کیا ہے کہ مجھ سے مانگو میں دوں گا تو ہم کسی دوسرے سے کیوں مانگیں جب ہم کسی کام میں محنت کرتے ہیں تو وہ اچھا ہو جاتا ہے۔بچہ کیسے اچھا ہو جاتا ہے؟ ماں۔ایسے کہ خدا تعالیٰ ہماری محنت دیکھ کر ہم پر رحمت کرتا ہے اور کام اچھا ہو جاتا ہے جب بھی آپ کو کامیابی ملے آپ پاس ہوں تو رحیم خدا کا شکر ادا کریں۔صرف اس کو چاہنے سے اچھے بدلے اور نیک اجر ملتے ہیں۔بچہ۔اس کا مطلب ہے کے ہم صرف محنت کرنے سے پاس نہیں ہوتے بلکہ خدا کے رحم سے پاس ہوتے ہیں۔ماں۔آپ بالکل ٹھیک سمجھے۔بچہ اب آپ بتائے اس کے آگے ہم نے خدا تعالیٰ کا کون سا نام یا د کیا تھا؟ الله۔رحمن رحيم۔رَبِّ مَالِكِ يَوْمِ الدِّين بچہ۔مالک یوم الدین کا کیا مطلب ہے؟ ماں۔یعنی اللہ تعالیٰ جزاء ہزا کے دن کا مالک ہے یعنی وہ اچھے کام کرنے والوں کو انعام اور برے کام کرنے والوں کو سزا دے گا لیکن اگر وہ چاہے تو کسی کی سزا معاف بھی کر دے گا اور کسی کو انعام اُس کی محنت سے زیادہ بھی دے دے گا۔