مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 276 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 276

276 15 جولائی 1984ء میری پیاری نچھو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته! تمہارا جو رشتہ آیا ہے مجھے پسند ہے اور مجھے یقین تھا کہ کوئی ایسی بات ضرور ہوگی کیونکہ ایک بار اس قدر تڑپ کر اتنی بے بسی سے میں نے تمہارے لئے دُعا کی کہ اس وقت یقین ہو گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ پردہ غیب سے میری خوشی کا سامان پیدا فرمائے گا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد حضور کی خوشنودی اور رضا مندی مل جانے پر رشتہ طے ہو گیا۔نصرت نے شادی سے ایک مہینے پہلے بہت مبارک خواب دیکھا کہ وہ حضرت صاحبزادی امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ سے ملنے گئی ہیں آپ نے ایک انگوٹھی انہیں تحفے میں دی ہے ان کے ذہن میں ہے کہ وہ انگوٹھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہے جس پر تحریر ہے: أشكر نعمتی رایت خدیجتی حضرت بیگم صاحبہ نے فرمایا کہ اس انگوٹھی کو سارے جسم پر ملو چنانچہ نصرت نے اس انگوٹھی کو اپنے جسم پر ملا یہ ایک غیر معمولی خواب تھا نصرت نے حضور کو تحریر کیا تو بڑا پیار جواب ملا: پیاری عزیزہ نچھو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبركاته