مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 182 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 182

182 اس سلسلہ میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کئی ایک میٹنگز خلافت لائبریری میں ہوئیں۔اس سافٹ ویئر سے متعلق Analysis کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا تھا۔لیکن کمپیوٹر کے ان احمدی ماہرین کا تعلق چونکہ زیادہ تر لاہور یا دیگر شہروں سے تھا اور ان کے لئے اپنی بے انتہا مصروفیات کے باعث یہاں ربوہ آکر کام کرنا قدرے مشکل تھا۔اس لئے یہ سافٹ ویئر پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔فضل عمر ہسپتال ربوه: محترمہ ڈاکٹر نصرت جهان صاحبه (جومولانا عبدالمالک خان صاحب مرحوم ناظر اصلاح و ارشاد کی صاحبزادی ہیں) انچارج گائنی وارڈ بیان فرماتی ہیں:۔اپنے شعبہ گائنی وارڈ میں جب ہم نے کمپیوٹر لانے کا ذکر محترم مرزا غلام قادر صاحب سے کیا تو نہایت شفقت سے اُنہوں نے نہ صرف پلاننگ کر کے دی بلکہ ساری سیٹنگ اور پروگرامنگ بھی آپ ہی نے کی اور خود ہی تعاون البر فرماتے ہوئے لاہور سے کمپیوٹر بھی خرید کر دیا۔مورخہ 23 جولائی 1997ء کو ایڈمنسٹریٹر فضل عمر ہسپتال مکرم ڈاکٹر عبدالخالق صاحب نے دُعا کروائی اور محترم مرزا غلام قادر صاحب نے بسم اللہ لکھ کر اس کمپیوٹر پر کام کی ابتدا کی۔یوں تو ہر شعبہ کی اپنی ٹیکنیکل Terms ہوتی ہیں لیکن ہمارے شعبہ کی Terminology دیگر شعبہ جات کی نسبت ذرا مشکل ہوتی ہے۔لیکن محترم مرزا غلام قادر صاحب نے تمام کام کو بخوبی سمجھا اور ہمیں ایک بہترین سافٹویئر بنا کر دیا۔آپ عموماً دو پہر کو یا شام کو تشریف لایا کرتے تھے۔اس سافٹ ویئر میں مریض کا مکمل بائیو ڈیٹا یعنی ہسپتال میں داخلے کی تاریخ سے لے کر تعلیم، عمر، مرض کی سابقہ تفصیل اور مریض کے ہر چیک آپ کی رپورٹ، ایڈریس حتی