مرزا غلام قادر احمد — Page 183
183 کہ متعلقہ ڈاکٹر کے ریمارکس تک محفوظ کر لئے جاتے ہیں۔اب تک کئی سو مریض ہیں جن کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔اور اگر یہ کہا جائے کہ ایک لحاظ سے اس شعبہ سے متعلق مریضان کی ایک تاریخ ہے جو ساتھ کے ساتھ مرتب ہو رہی ہے تو بے جا نہ ہوگا۔بعد ازاں اس ریکارڈ کو گاہے بگا ہے CDs پر محفوظ کر لیا جاتا ہے اس سافٹ ویئر کا ہمیں ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ کوئی بھی مریض جب ہمارے پاس آتا ہے اور اگر وہ ہمارے پاس پہلے بھی داخل رہ چکا ہو تو ہم اُس کا سابقہ ریکارڈ دیکھ کر فوراً ہی متعلقہ اہم معلومات حاصل کر لیتے ہیں جس سے علاج کرنے میں تیزی اور سہولت پیدا ہو جاتی ہے۔نیز اس سافٹ ویئر سے ماہانہ یا سالانہ رپورٹس پرنٹ کر کے شعبہ کی کارکردگی کو بھی پرکھا جاسکتا ہے۔محترمہ ڈاکٹر نصرت مجوکه صاحبہ نے قادر کی خدمات کو بڑے اچھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا تحریر کرتی ہیں:- 66 مرزا غلام قادر صاحب سے میرا تعلق دو سال پرانا ہے۔میرا رابطہ ان سے محترمہ ڈاکٹر نصرت جہاں صاحبہ کی وساطت سے ہوا جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔چونکہ اپنے شعبے کا کمپیوٹر کا کام میرے ذمہ تھا اس لئے مجھے شرف حاصل ہے کہ میں نے ان کے ساتھ بہت سا وقت گزارا اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔ہمارے شعبے میں جتنا بھی کام اُنہوں نے کیا وہ ایک صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتا ہے۔کمپیوٹر کے افتتاح کمپیوٹر کے افتتاح سے لے کر اس کی پروگرامنگ، ٹیچنگ اور Running میں ہرلمحہ وہ ہمارے ساتھ ساتھ رہے اور یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اُنہوں نے انگلی پکڑ کر سب کچھ سکھایا۔وہ جتنے مصروف آدمی تھے اس کا اندازہ تو آپ سب کو ہے اس کے باوجود انہوں نے ہمیں کہہ رکھا تھا کہ آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو مجھے بتا دیا کریں اور اگر شام کو میری