مرزا غلام قادر احمد — Page 499
499 محنت و کاوش سے مرتب کی گئی اس کتاب کے کل 18 ابواب ہیں جن میں شہادت کے دلگداز واقعات کے ساتھ ساتھ شہید مرحوم کے خاندانی پس منظر، بچپن، اعلیٰ تعلیمی کیریئر ، دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد، خدمات دینیہ کے علاوہ آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر آپ کے رفقاء کار کی تحریرات شامل ہیں۔شعراء کرام نے جو خراج تحسین آپ کو پیش کیا ہے۔اُن کی منظومات کو بھی اس میں شامل اشاعت کیا گیا ہے۔جماعتی ، ملکی و غیر ملکی اخبارات و رسائل نے آپ کی شہادت پر جو خبریں اور تبصرے شائع کئے ہیں وہ بھی کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ طبع ہوئی سرورق پر شہید مرحوم کی تصویر جبکہ پس ورق پر مرحوم کے بچوں کا گروپ فوٹو ہے۔کتاب میں شہید کی بچپن سے وفات تک کی تصویری جھلکیاں بھی شامل اشاعت ہیں۔ہے۔کتاب کا پہلا باب حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی زبانی واقعات شہادت اور قادر شہید کی عظیم شخصیت پر مشتمل ہے۔اور اختتامی باب قادر مرحوم کی اہلیہ محترمہ کے مضمون پر مشتمل ہے جو دل میں ڈوب کر لکھی گئی تحریر ہے۔آسمانِ احمدیت کے اس درخشندہ ستارے کی سیرت و سوانح یقیناً ہمارے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہو گی کیونکہ یہ رہ وفا کے مسافر کا روشن تذکرہ ہے۔