مرزا غلام قادر احمد — Page 498
498 کتاب پر روز نامہ الفضل ربوہ کا تبصرہ زیر تبصرہ کتاب آسمان احمدیت کے روشن ستارے اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے شہید محترم صاحبزادہ صاحب کی سیرت و سوانح پر مبنی ہے۔آپ کو 14 / اپریل 1999ء کو شہید کر دیا گیا۔آپ کی شہادت اس لحاظ سے بھی عظیم بن گئی کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے آپ کی شخصیت کو الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی وارث قرار دیا۔جس میں یہ تذکرہ ہے کہ غلام قادر آگئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔(اللہ تعالیٰ نے اسے مرے پاس بھیج دیا آپ کی شہادت پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے آپ کے بارہ میں فرمایا :- قیامت تک شہید کے خون کا ہر قطرہ آسمان احمدیت پرستاروں کی طرح جگمگاتا رہے گا۔مجھے اس بچے سے بہت محبت تھی۔میں اس کی خوبیوں پر گہری نظر رکھتا تھا۔میں جانتا تھا کہ یہ کیا چیز ہے اس وجہ سے میں بہت ہی پیار کرتا تھا گویا یہ میری آنکھوں کا بھی تارا تھا۔اے شہید تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم سب ایک دن آ کر تجھ سے ملنے والے ہیں۔زندہ باد، غلام قادر شهید، پائندہ باد الفضل انٹرنیشنل 4 جون 1999ء)