مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 500 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 500

500 کتاب پر الفضل انٹرنیشنل لندن کا تبصرہ انسانی آبادی کی شماریات پر کام کرنے والے ماہرین کی تحقیقات ہیں کہ ایک دن میں لاکھوں افراد پیدا ہوتے ہیں اور لاکھوں افراد رخصت ہو جاتے ہیں۔ان لاکھوں میں سے کتنے ہیں جن کا اس دنیا میں آنا یا اس دنیا سے جانا خبر کی حیثیت رکھتا ہو۔شاید لاکھوں میں ایک۔محاورۃ نہیں، حقیقتا۔اس اعتبار سے غلام قادر شہید لاکھوں میں ایک تھے۔صاحبزادہ مرزا غلام قادر نے ربوہ سے چنیوٹ جانے والی سڑک پر اپنی جان جان آفریں کے سپرد کی مگر دنیا میں رہنے والے کروڑوں احمدیوں کو اپنے گھر میں ایک خلا محسوس ہوا۔صاحبزادہ صاحب کے والدین ہوں یا اُن کے عزیز و اقارب یا ان کو اکثر ملنے والے دوست احباب۔ایسے لوگ ہوں جنہوں نے ان کو صرف دیکھا تھا، کبھی ملے نہ تھے۔یا وہ جنہوں نے کبھی انہیں دیکھا بھی نہیں تھا۔غرض ہر احمدی کو ایسا لگا گویا ان کے گھرانے کا کوئی فردگم ہو گیا ہو۔ایسا کیوں تھا؟ بلکہ ایسا کیوں ہے؟ جی ہاں اس لئے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے پہلے شہید تھے۔آپ کی رگوں میں مسیح آخر زمان کا خون دوڑتا تھا۔لیکن کیا یہی ایک وجہ تھی ؟ نہیں۔غلام قادر شہید میں ایسی خصوصیات اور