مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 475 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 475

475 تاوان کے لئے اغواء کرنے کا بھی الزام تھا اور اس طرح چنیوٹ میں بھی مختلف وارداتیں کی گئیں۔اعجاز جی تارڑ کو پولیس نے گرفتار کر کے سینٹرل جیل ملتان بھجوا دیا پھر یہاں سے اسے میانوالی جیل اور بعد میں بہاولپور ٹرانسفر کر دیا گیا۔بہاولپور جیل سے اسے ڈیرہ غازی خان جیل منتقل کر دیا گیا۔یہاں سے اعجاز جی اور طارق ورک اپنے دو ساتھیوں سمیت جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق مفروری کے دوران بھی اعجاز حجی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا۔چنانچہ پنجاب پولیس نے اعجاز جی تارڑ کی گرفتاری کے لئے اس کے گرد گھیرا کئی ماہ سے تنگ کر رکھا تھا۔اعجاز حجی نے اس دوران اپنے ٹیچر باپ، بھائی، والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کو نامعلوم مقام پر چھپا کر رکھا تھا۔اور پولیس کوشش کے باوجود بھی انہیں تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ڈیرہ غازی خان جیل سے اس کے ہمراہ فرار ہونے والے طارق محمود ورک ولد محمد اسمعیل جو ٹو بہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد کا رہائشی تھا اس پر بھی اغواء برائے تاوان، قتل، اقدام قتل، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات تھے۔مفروری کے دوران یہ دونوں اکٹھے رہتے تھے۔14 / اپریل 1999ء کو سابق ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ایم ایم احمد کا بھتیجا مرزا غلام قادر جو قادیانی فرقے سے تعلق رکھتا تھا، اپنی کار نمبر 6021-LOX میں جا رہا تھا کہ سفید رنگ کی کار نمبر 8795-LXE میں سوار اعجاز حجی اور طارق محمود وغیرہ نے اسے روکا اور اس کی گاڑی میں بیٹھ کر اسے اغواء کر کے لے جا رہے تھے کہ چنیوٹ محصول چنگی کے قریب پہنچنے پر ٹریفک رش کے باعث بلاک ہو گئی اور غلام قادر مرزا نے شور مچا دیا۔وہ کار سے نکل کر بھاگ کھڑا ہوا۔جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔جس پر غلام قادر اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔جبکہ